11 اکتوبر 2015 - 15:02
آیت اللہ سبحانی: تکفیری گروپ،جوانوں کی جہالت سے غلط استفادہ کرتےہیں

مرجع تقلید آیت اللہ سبحانی نےکہا ہے کہ تکفیری گروپوں نے اسلام کے خلاف بہت زیادہ پروپیگنڈے شروع کررکھےہیں لہذا ہمیں ہوشیاررہنا چاہیے اوروہابیوں کو اپنے جوانوں کے افکارکومنحرف کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفرسبحانی نے  مسجد اعظم میں اپنے درس خارج میں غلط راستے کے انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو قسم کے افراد غلط راستے پر گامزن ہیں ایک ظاہری طورپرعابد انسان اوردوسرے بے عمل عالم دین۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہمیں ہوشیاررہنا چاہیے کیونکہ جوطلباء لباس روحانیت پہنے ہوئے ہیں ان پربہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے لہذا انہیں تمام مسائل پرتوجہ دینی چاہیے۔

آیت اللہ سبحانی نے کہا ہے کہ لوگ،طلباء کے اخلاق اورکردارکودیکھتے ہیں اورپھرانہیں آئیڈیل قراردیتےہیں لہذا ہمیں بیداررہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ جو شخص عالم ہےلیکن اپنے علم پرعمل نہیں کرتا ہے وہ معاشرے کونقصان پہنچاتا ہے وگرنہ ایک نادان اورپاگل شخص تونقصان دہ نہیں ہے۔

اس مرجع تقلید نے ماہ محرم کی آمد کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ دینی طلباء کو ان ایام میں عاشورائی ثقافت کی ترویج کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اورانہیں معلوم ہونا چاہیے کہ دین کی تبلیغ کی بہت زیادہ اہمیت ہےکہ جس سےغافل نہیں ہونا چاہیے۔

آیت اللہ سبحانی نےمزید کہا ہےکہ بعض نام نہاد مسلمان،دشمن کے ایجنٹ بن گئے ہوئے ہیں لہذا انہیں گمراہی سے نجات دینی چاہیے بنابریں دینی طلباء کو شکوک وشبہات برطرف کرکے جوانوں کو واضح جواب دینا چاہیے۔

.......

/169